پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کروناوائرس کے مزید 176 کیسز رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کروناوائرس کے مزید 176 نئے کیسز رپورٹ فائل فوٹو پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کروناوائرس کے مزید 176 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مہلک وائرس سے 9 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2319 ہوچکی ہے، مہلک وائرس کے 176نئے کیسز سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار936ہوگئی، اب تک 14لاکھ83ہزار863ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 97ہزار271ہوگئی ہے۔

کرونا کے نئے کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے، لاہور میں 93، راولپنڈی16، ملتان 21، گوجرانوالہ7 اور چنیوٹ میں 5کیسز سامنے آئے۔ جبکہ بہاولپور2، چکوال8، قصور2، گجرات 3، سرگودھا2 اور ننکانہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح سیالکوٹ5، رحیم یار خان3، اٹک 2جبکہ بہاولنگر، جھنگ، لودھراں اور وہاڑی میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ تمام متاثرین کو طبی مداد فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

install suchtv android app on google app store