بلاول بھٹو نے نواز شریف کے بیان سے خود کو الگ رکھ کر عقلمندی کا ثبوت دیا، فیاض الحسن چوہان

  • اپ ڈیٹ:
بلاول بھٹو نے نواز شریف کے بیان سے خود کو الگ رکھ کر عقلمندی کا ثبوت دیا، فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو بلاول بھٹو نے نواز شریف کے بیان سے خود کو الگ رکھ کر عقلمندی کا ثبوت دیا، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے نواز شریف کے بیان سے خود کو الگ رکھ کر عقلمندی کا ثبوت دیا۔ مکس اچار پارٹی میں پہلا اختلاف بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز بیان دے کرعقلمندی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ بلاول بھٹو کو اندازہ ہے کہ نواز شریف کی تقریر نفرت پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے آج نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میں دعا کرتا ہوں آج بھی نواز شریف کی تقریر ہوجائے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مکس اچار پارٹی میں پہلا اختلاف بارش کا پہلا قطرہ ہے اور ایک ہفتے کے اندر مکس اچار پارٹی چورہ چورہ نظر ہوتی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مکس اچار پارٹی میں اختلافات کی بنیاد م لیگ اور ن لیگ ہو گی۔ بارہا کہہ چکا ہوں کہ ن اور م لیگ جتنا کھل کر کھیلے گی اپنا اور پی ڈی ایم کا بیڑہ غرق کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امید ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپنے اس جراتمندانہ فیصلے پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر موقع پر مودی سرکار، را اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولتے ہوئے مزید زہر اگل رہے ہیں اور آصف زرداری جانتے ہیں کہ نواز شریف کی ہر تقریر کے بعد عوام میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store