حزب اختلاف میں شامل تین جماعتوں کے 3 علیحدہ ایجنڈے ہیں، شیخ رشید احمد

حزب اختلاف میں شامل تین جماعتوں کے 3 علیحدہ ایجنڈے ہیں، شیخ رشید احمد فائل فوٹو حزب اختلاف میں شامل تین جماعتوں کے 3 علیحدہ ایجنڈے ہیں، شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے خود اپنا سیاسی جنازہ نکال دیا ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے حسن ابدال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریرغیرذمہ دارانہ تھی جس میں پاکستان کی عظیم فوج کے خلاف باتیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف میں شامل تین جماعتوں کے 3 علیحدہ ایجنڈے ہیں۔ بلاول بھٹو قومی حکومت، مولانا فضل الرحمان انتخابات اور مسلم لیگ ن سب سمیٹنا چاہتی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں شرمناک زبان استعمال کی گئی جس میں نواز شریف نے خود اپنا سیاسی جنازہ نکال دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اب خود کو سیاسی طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی 31 دسمبر تک جھاڑو پھر جانے والی بات پر قائم ہوں۔ مارچ میں عمران خان اکثریت سے سینیٹ میں کامیاب ہو جائیں گے جس کی 20 فروری تک صورتحال بھی واضح ہو جائے گی۔

ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن تاریخی ہے اس کی تعمیر نو اور تزئین کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ٹریکس اور کوچز کا افتتاح کریں گے۔ راولپنڈی میں 40 کوچز تیار کر رہے ہیں اور ایک کوچ پر90 لاکھ روپے کا خرچ آ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store