موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد ملہی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • اپ ڈیٹ:
 مرکزی ملزم عابد ملہی فائل فوٹو مرکزی ملزم عابد ملہی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھ شفقت کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

سی آئی اے کی ٹیم نے 14 ستمبر کو موٹروے زیادتی کیس کے ملزم شفقت کو دیپالپور کے نواحی گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔ مرکزی ملزم عابد ملہی کو گزشتہ روز فیصل آباد سےگرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم شفقت نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کی رپورٹ سے میچ کر گیا تھا۔

بعد ازاں 15 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم شفقت سمیت گرفتار تینوں ملزمان کو 29 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق پیٹرول ختم ہونے کے باعث خاتون کی گاڑی بند ہوگئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے آنے کا انتظار کر رہی تھی جب کہ اس نے موٹروے پولیس سے بھی مدد طلب کی تھی تاہم اسے کوئی مدد نہ مل سکی۔ ملزم عابد کے ساتھ واردات میں ملوث شفقت نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف بھی کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store