امریکی جریدے کی رپورٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، فیاض الحسن چوہان

امریکی جریدے کی رپورٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، فیاض الحسن چوہان فائل پوٹو امریکی جریدے کی رپورٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امریکی جریدے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس ریٹنگ سے نہ صرف پاکستان کے پرامن موقف کی تائید ہوئی بلکہ بھارت کا دہشت گرد چہرہ بھی بے نقاب ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پوری امت مسلمہ کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا مگر آج وہ خود دہشت گرد ثابت ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پوری دنیا میں دہشت گردی کے فالس فلیگ آپریشنز میں پیش پیش ہے، بھارتی اسٹیبلشمنٹ اور را، داعش اور ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کو بدنام کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو کہ دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے داعش اور بھارتی روابط منظرعام پر لاکر دہشت گردی اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

امریکی جریدے نے داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا ہے۔ دہشت گردی کی کہانی تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی۔ بھارت کی انتہا پسند پالیسی ایک تباہ کن خطرہ ہے۔

جریدے کے مطابق اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے دور رس اثرات ہوں گے۔ داعش افغانستان میں اگست میں جیل پر حملے نے ابھرتے خطرے کو بڑھا وا دیا ہے۔

مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں اور نئی لہر میں بھارتی سر پرستی نیا موڑ لے رہی ہے۔ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے حالیہ دہشت گردکارروائیوں نے دنیا کو ششدر کر دیا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق 2019میں سری لنکا میں بم دھماکےاور2017میں نئے سال پر ترکی میں کلب پر حملے ہوئے۔ 2017میں نیو یارک اوراسٹاک ہوم حملے نے دنیا کو ششدر کر دیا۔

جریدے کے مطابق حملوں کی منصوبہ بندی میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کن ہے۔ بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں۔

بھارت طالبان کے نظریات کو فروغ دینے میں ایک جڑ اور بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کردار ادا کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store