لاہور ہائی کورٹ کا چوہدری برادران کے خلاف بینک نادہندگی انویسٹی گیشن پر تحریری حکم جاری

  • اپ ڈیٹ:
چوہدری برادران فائل فوٹو چوہدری برادران

چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی بینک نادہندگی انویسٹی گیشن بند کردی گئی، نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 12اپریل2000 میں انکوائری شروع کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری برادران کیخلاف بینک نادہندگی انویسٹی گیشن پر تحریری حکم جاری کردیا ، جسٹس راجہ شاہدمحمود کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نےتحریری حکم جاری کیا۔

جس میں کہا گیا کہ چوہدری برادران کےخلاف 20 سال پرانی بینک نادہندگی انویسٹی گیشن بند کردی ہے۔

تحریری حکم میں کہا ہے کہ نیب نےچوہدری برادران کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے اور چوہدری برادران کے خلاف کارروائی ختم کرنے کابیان دیا، چوہدری برادران کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کی جاتی ہے۔

خیال رہے نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 12اپریل2000 میں انکوائری شروع کی جبکہ نیب لاہورمیں چوہدری برادران کےخلاف اب بھی 2 انکوائریز جاری ہیں ، چوہدری برادران نے 3 انکوائریوں اور چیئرمین نیب کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جس میں چوہدری بردران نے چیئرمین نیب کی جانب سے 19 سال پہلے بند کی گئی آمدن سے زائد اثاثوں کے متعلق انکوائری دوبارہ شروع کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب نے انیس سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ نیب نے انیس سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا ۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین نیب کو انیس سال پرانی اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store