ایچ ای سی پنجاب کیجانب سے خوشخبری، انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے پروموشن پالیسی جاری

 انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے پروموشن پالیسی جاری کر دی گئی۔ فائل پوٹو انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے پروموشن پالیسی جاری کر دی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے پروموشن پالیسی جاری کر دی گئی۔

 محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے طلبا کو فرسٹ ایئر کے نمبروں کی بنیاد پر سینکنڈ ایئر کے نمبرز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب فرسٹ ایئر میں فیل ہونے والے طلبا کو بھی رعایتی نمبروں سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری ملے گی۔

اسپیشل کیٹیگری میں شامل طلبا کے لیے امتحانات کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اپنا نتیجہ بہتر کرنے کے لیے دوبارہ امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا کو فرسٹ ایئر کے برابر نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔

سال 2020 میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کے لیے آخری چانس کے حامل طلبا کو اوسطاً نمبروں کی بنیاد پر پاس کر دیا جائے گا جبکہ فرسٹ ایئر کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو پاسنگ نمبروں سے ڈگری دی جائے گی۔

محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق بورڈز کو اسپیشل امتحانات کا انعقاد کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور پالیسی کے مطابق سائنس کے پریکٹیکل نہ ہونے کی بناء پر 50 فیصد نمبرز طلبا کو ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے بھر کے بورڈز میں انٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store