ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، لوگ پریشان

جرائم میں اضافہ فائل فوٹو جرائم میں اضافہ

چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ کوٹ سبزل اور شجاع آباد میں مسلح ڈاکو گھروں کا صفایا کر گئے۔ اٹک اور دیپالپور میں چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

رحیم یار خاں کے نواحی علاقہ کوٹ سبزل میں چور راتوں رات چھ گھروں کا صفایا کر گئے۔

اہل علاقہ کے کے مطابق مسلح چور دو موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔ شہریوں نے ڈی پی او رحیم یار خاں سے علاقہ کا امن و امان بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

شجاع آباد کے نواحی علاقے میں چوری کی واردات ہوئی۔ مسلح ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے۔ جبکہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اٹک پولیس نے ضلع بھر سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا۔ دیپالپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دھر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ بصیرپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store