پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ کی حاضر دماغی جان بچا گئی

پاک فضائیہ کا طیارہ اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا اسکرین گریب پاک فضائیہ کا طیارہ اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے بروقت چھلانگ لگائی اور حادثے کے دوران محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل مارچ2020 میں بھی پاکستانی فضائیہ کا ایف16 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والا ایف 16 طیارہ بھی 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کا حصہ تھا اور اس حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔

فروری2020 میں بھی صوبہ پنجاب کے علاقے شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں پائلٹ محفوظ رہا۔ میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا۔

جنوری2020 میں بھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔

پاک فضائیہ کا طیارہ FT-7 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمٰن شہید ہوئے۔

install suchtv android app on google app store