معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی انتقال کر گئے فائل فوٹو گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی انتقال کر گئے

معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسلام آباد اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

شفاءاللہ خان روکھڑی نیازی کا تعلق نیازی قبیلہ سے تھا اور وہ متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

گلوکاری کے شعبہ میں قدم رکھنے سے قبل شفاءاللہ خان روکھڑی پنجاب پولیس میں ملازمت کرتے تھے تاہم خواہش ان کی گلوکار بننے کی ہی تھی۔

شفااللہ روکھڑی دس سال تک گلوکاری میں محنت کرتے رہے اور 1995 میں اپنا پہلا البم ریلیز کیا جو انہیں کامیابی کی بلندیوں تک لے گیا۔

شفاءاللہ خان روکھڑی اور ان کے صاحبزادے ذیشان خان روکھڑی نے موسیقی میں اپنا نام پیدا کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے سبکرائیبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ان کی میت اسلام آباد سے واپس میانوالی کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ شفاءاللہ خان روکھڑی کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقہ روکھڑی میں کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store