کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ، پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا

لاک ڈاون فائل فوٹو لاک ڈاون

دوبارہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے باعث پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت کے مطابق مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون پنجاب کے مختلف علاقوں میں لگایا جائے گا۔

مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون دو ہفتوں کے لیے لگایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جس گھر سے کورونا کا کیس نکلے گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔17 اگست کو پشاور میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا۔

پشاور میں کورونا دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جس کے باعث انتظامیہ نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تھا۔

20 اگست کو شائع رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز، 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

install suchtv android app on google app store