وزیر اعظم عمران خان نے جس راوی پروجیکٹ کا افتتاح کیا وہ ہم نے6 سال قبل ہی شروع کردیا تھا، ن لیگ کا دعویٰ

فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ فائل فوٹو فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ

ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جس کا گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے افتتاح کیا تھا، وہ 6 سال قبل 2014 میں ان کی حکومت نے شروع کیا تھا۔

پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہکہ ن لیگ کی حکومت ختم ہو جا نے کے بعد نیب نے مشاورتی کنٹریکٹ کے بارے میں تحقیقات کی لیکن کسی غلط کاری کا انکشاف نہیں ہوا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ سرکاری نہیں بلکہ نجی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا ۔

دوسری جانب پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ میگا پروجیکٹ کے تسلسل کا حصہ تھا منصوبے کے لئے 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store