مریم نواز کے گرد نیب کا شکنجہ تنگ، ن لیگیوں کو بڑی پریشانی کا سامنا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز

قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کرلیا ، مریم نواز پر جاتی امراء میں 200کنال اراضی غیرقانونی طور پر اپنے نام منتقل کرنے کا الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کردی، نیب نے مریم نواز کو رائے ونڈ جاتی امراء کے علاقے میں 200 کینال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرنے کا الزام میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو ایکٹر زمین منتقل کی گئی، 100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store