ریسکیو1122 میں ترقیاں، محکمہ داخلہ پنجاب نے ناقابل یقین جھٹکا دے دیا

ریسکیو1122 فائل فوٹو ریسکیو1122

محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ترقیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کے احکامات تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ریسکیو نے چند روز قبل افسران کو خود ترقی دی تھی، بغیر منظوری ڈی جی ریسکیو کا ترقی دینا اختیارات سے تجاوز ہے۔

14 جولائی کو ڈی جی ریسکیو 1122 نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو کیش ایوارڈ دیے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 67 ریسکیو اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں اچھی کارکردگی پر توسیع کی گئی تھی۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا تھا کہ فرسٹ ریسپانڈر کے چند لمحوں کی لاپرواہی زندگی کو موت میں بدل سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ایمرجنسی سروس میں کوتاہی مریض کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

install suchtv android app on google app store