یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کب کھولی جائے گی؟ نوٹیفکیشن جاری کردیا

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی فائل فوٹو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ای ٹی) کو سترہ اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کو مختلف مراحل میں کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں اور حکومت بھی تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی۔ اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلا سکتے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کلاسز کا آغاز کرنے سے پہلے صفائی کروائیں اور سینیٹائز کریں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پرعمل درآمد کا خاص خیال رکھنا ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تربیت ہوگی اور بعض تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو ملک بھر میں یکم ستمبر سے اسکول کھولے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store