وزیراعلیٰ پنجاب کا ذخیرہ اندوزی پر سخت برہمی کا اظہار، مقدمات درج کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ذخیرہ اندوزوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آٹا اور چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم ے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کاغذی کارروائی چھوڑ کر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کریں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر اقدام اٹھایا جائے، نرخوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں، ناجائزمنافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے حکم دیا کہ عملی کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے، انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں، عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

عثمان بزدار نے زور دیا کہ اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے، باتیں بہت ہو چکیں، عوام کوریلیف دینے کیلئے کام کیا جائے، مجھے ہر صورت نتائج چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر عمل درآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store