منڈی فیض آباد میں قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی، میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت نہرمیں کود گئے

  • اپ ڈیٹ:
 واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے فائل فوٹو واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے

منڈی فیض آباد کےقریب گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت کیوبی لنک نہر میں کود گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کی تلاش شروع کردی تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران تاحال کسی بھی ڈوبنے والے کی لاش نہیں ملی۔

ریسکیو حکام نے اندھیرا ہونے کے باعث سرچ آپریشن صبح تک روک دیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق بیوی اور تین بیٹیوں سمیت نہرمیں کودنے والے 35 سالہ فیاض کا تعلق گاؤں سلیم پورکچہ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ تھانہ منڈی فیض آباد میں درج کرلی ہے۔

install suchtv android app on google app store