عظمیٰ کاردار کے خلاف تحریک انصاف کا اب تک کا سب سے بڑا اعلان، اہم خبر آگئی

عظمیٰ کاردار فائل فوٹو عظمیٰ کاردار

تحریک انصاف کا پارٹی رکنیت کے خاتمے کے بعد عظمی کاردار کی نااہلی کیلئے بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، وکلاء نے مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کی پارٹی پالیسوں کی خلاف ورزی پر عظمی کاردار کی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے مگر اب انکے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی اور الیکشن کمیشن میں نااہلی کا ریفرنس بھی دائر کر نے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

جسکے لیے وکلاء نے مشاورت اور پٹیشن کی تیاری بھی شروع کردی ہے ۔

دوسری طرف عظمی کار دار نے اپنے بچاؤ کیلئے پارٹی کے اعلی قیادت میں موجود بعض افراد سے رابطوں کا آغاز بھی کر دیا ہے اور پارٹی سے معاملہ پر خاموش رہنے کی درخواست کر رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store