لاہور میں ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون کیا بہانہ بنا کر بچ نکلی؟ جانیے تفصیلات

لاہور میں ٹریفک وارڈن اور  بدتمیزی کرنے والی خاتون فائل فوٹو لاہور میں ٹریفک وارڈن اور بدتمیزی کرنے والی خاتون

سیشن کورٹ نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی اور تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون رئیسہ مسعود فاروقی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے22 جولائی تک پولیس کو اسے گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کی ہے۔

درخواست گزار ملزمہ خاتون رئیسہ مسعود فاروقی نے عبوری درخواست ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ گلبرک پولیس نے گزشتہ روز ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں اور مارپیٹ کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا،وہ بے قصور ہیں۔

ٹریفک وارڈن نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے۔ عبوری درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

install suchtv android app on google app store