سروسز ہسپتال کی نرسوں کی آپس میں لڑائی، پولیس کا رات گئے ہاسٹل پر چھاپہ، وجہ کیا بنی؟ جانیے تفصیلات

سروسز ہسپتال فائل فوٹو سروسز ہسپتال

سروسز ہسپتال میں نرسز کے دو دھڑوں کے درمیان جھگڑا، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فضیلت لعل ایک دھڑے کی حمایت میں پولیس کے ہمراہ نرسز ہوسٹل پر چڑھ دوڑیں۔ اس دوران نرسز کا احتجاجی مظاہرہ جاری رہا۔

کل رات پولیس آنے پر ہوسٹل میں کشیدگی بڑھ گئی، آن ڈیوٹی نرسز بھی کام چھوڑ کر ہاسٹل پہنچ گئیں، ہاسٹل میں موجود نرسز نے شدید احتجاج کیا اور سپرنٹنڈنٹ فضیلت لعل کے خلاف نعرے بازی کی۔

نرسزکا کہنا تھا کہ فضیلت لعل نے رات گئے ہاسٹل میں پولیس کے ہمراہ دھاوابولا، نصرت چیمہ، نوشین طاہرہ کو معطل کیا جائے۔

اس موقع پر ایم ایس سروسز ہسپتال پروفیسر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ دو تین سال سے چل رہا ہے، اس حوالے سے آج ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی، جس میں اس معاملے کا حل نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نرسز ہاسٹل میں ایسے رات گئے پولیس کا آنا مناسب عمل نہیں۔

install suchtv android app on google app store