عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے، عثمان بزدار

عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے، عثمان بزدار فائل فوٹو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں امن کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرقہ واریت میں ملوث عناصرکی سرگرمیوں کو سختی سے کچلا جائےگا،کالعدم تنظیموں وسہولت کاروں پر چندہ جمع کرنےکی پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے،قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں این جی اوز کا آڈٹ مکمل ہوچکا ہے، اس کے علاوہ پنجاب چیئرٹی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے پورٹل بنایاگیا ہے،محکمہ داخلہ میں اسٹرٹیجک بورڈ فعال بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں اور فرقہ واریت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store