پنجاب میں کورونا کے 706 نئے کیسز رپورٹ، 15 افراد جان کی بازی ہار گئے

  • اپ ڈیٹ:
پنجاب میں کورونا کے 706 نئے کیسز رپورٹ، 15 افراد جان کی بازی ہار گئے فائل فوٹو پنجاب میں کورونا کے 706 نئے کیسز رپورٹ، 15 افراد جان کی بازی ہار گئے

 پنجاب میں کورونا وائرس کے 706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 15 افراد کی اموات ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 82 ہزار 669 ہو گئی۔

لاہور میں کورونا کے مزید 342، قصور میں 2، شیخوپورہ میں 6، راولپنڈی میں 83 اور جہلم میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اٹک میں 8، چکوال میں 26 اور گوجرانوالہ میں 18 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔

سیالکوٹ میں 15، نارووال میں 6، گجرات میں 72، حافظ آباد میں 18 اور منڈی بہاؤ الدین میں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملتان میں 33، وہاڑی میں 3، فیصل آباد میں 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے۔

سرگودھا میں 2، میانوالی میں 2، خوشاب میں ایک، بہاولنگر میں 2 اور بہاولپور میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لودھراں میں ایک، ڈی جی خان میں 11، اوکاڑہ میں 9، جھنگ اور خانیوال میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ بھکر میں 16 اور ساہیوال میں کورونا کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store