وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو عملے کیلئے اہم منصوبہ تیار کرلیا، خوشخبری جانئے

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ریسکیو ملازمین کو شہیدپیکج دینے کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا، ایمرجنسی سروس کے افسروں، اہلکاروں کوتنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ریسکیو ملازمین کو وبا کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہےگا، شہید ہونے والےگریڈ 16 تک کے ملازمین کے ورثا کو 40 لاکھ امداد دی جائے گی جبکہ گریڈ 17سے زائدگریڈ افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہید پیکیج دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا،کورونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیورز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الاؤنس کا اجرا محنتی ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا،مشکل وقت میں ریسکیورز اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

install suchtv android app on google app store