نیا کمشنر لاہور کون ہوگا؟ 5 ناموں پر غورشروع، حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے

عثمان بزدار فائل فوٹو عثمان بزدار

پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور تعینات کرنے کیلئے 5 ناموں پر غور شروع کردیا ہے جبکہ حتمی منظور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عُثمان بزدار خود دیں گے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے ابھی تک کمشنر لاہور کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کشمنر لاہور کی تعیناتی کے لیے 5 ناموں پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق آصف بلال لودھی، کیپٹن (ر) محمد محمود، عمران سکندر بلوچ، ذوالفقار احمد گھمن اور احمد جاوید قاضی کا نام کمشنر لاہور کے لیے زیر غور ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی تک کمشنر لاہور کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی۔

تاہم ذرائع کے مطابق پانچوں نام وزیر اعلیٰ کو بھجوا دیئے گئے ہیں جن میں سے حتمی نام کا فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے، کمشنر لاہور سیف انجم کے تبادلے کے بعد سیٹ خالی ہے۔

یاد رہے کہ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کو کمشنر لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

کیپٹن ریٹائر سیف انجم نے بطور کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چارج 30 نوممبر کو سنبھالا اور سیف انجم بطور کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سات ماہ فرائض سرانجام دئیے۔ سیف انجم بطور ایڈمنسٹریٹر کے دور میں شہر میں ایک بھی میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع نہیں ہوسکا۔

install suchtv android app on google app store