نان اور روٹی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، عوام نے سر پکڑ لیے

تندور فائل فوٹو تندور

صوبائی دارالحکومت لاہور میں تندور مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں۔

صدر تندور ایسوسی ایشن آفتاب گل نے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 8 روپے جبکہ خمیری روٹی اور نان کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صدر تندور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھائے، جس قیمت پر آٹا ملے گا اسی پر روٹی اور نان فروخت کریں گے۔

دوسری جانب فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز عاصم رضا کا کہنا ہے کہ ہمیں گندم اجرا کی سرکاری پالیسی منظور نہیں، ہم بازار سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1030 روپے ہی ہوگی، قیمت کم نہیں کر سکتے کیونکہ محکمہ خوراک نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ 

حکومتی اقدامات سے پھر گندم بحران کا سامنا ، فی من قیمت میں 2000ہزار روپے سے زائد سے متجاوز کر گئی۔ 20 لاکھ میٹرک ٹن شارٹ فال، حکومت کی جارحانہ خریداری سے مارکیٹ میں گندم دستیابی شدید متاثر ہے اور ساتھ سمگلنگ بھی جاری ہے۔

وزیراعظم کی وزیر خوراک کو درست اعداد و شمار پر مبنی 5سے 10 سالہ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری۔

پنجاب میں سبسڈی کی راہ ہموار۔ چیلنجز اور بحرانوں سے دوچار تحریک انصاف کی حکومت کواپنے ہی اقدامات کی وجہ سے گندم کی قلت کے ایک اور بحران کا سامناکرنا پڑگیا ہے جسکے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2ہزار300روپے فی من سے تجاوز کرچکی ہے ۔

install suchtv android app on google app store