آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

آٹے کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو آٹے کی قیمت میں اضافہ

صوبائی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر منعقد کیا گیا جس میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔

 قیمت آٹھ سو پانچ روپے سے بڑھا کر آٹھ سو پچاس روپے کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس بات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے کہ فلور ملز مالکان کو سرکاری گندم کا کوٹہ قبل از وقت ریلیز کیا جائے گا۔ فلور ملز کو گندم پندرہ سو روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر خوراک عبد العلیم خان بھی شریک تھے اس موقع پر صوبائی کابینہ نے آٹے کی فی تولہ قیمت میں پنتالیس روپے اضافے کی منظوری دی۔

 صوبائی کابینہ میں اس چیز کی بھی منظوری دی گئی کہ فلور ملز مالکان کو سرکاری گندم کا کوٹہ قبل از وقت ریلیز کیا جائے گا اور سرکاری گندم فلور ملز کو 1500 روپے فی من کے حساب سے دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store