پنجاب میں تبدیلی کا امکان، وزیر اعظم عمران خان نے تہلکہ خیز حکم جاری کر دیا، جوڑ توڑ شروع

وزیر اعظم عمران خان اور پنجاب کابینہ فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور پنجاب کابینہ

اتحادیوں کی ناراضگی اور سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگیا، پنجاب میں نمبر گیمز پوری رکھنے کا ٹاسک بڑوں کے سپرد کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق تحادیوں کی ناراضگی اور سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگئی، پنجاب میں نمبر گیمز ہر صورت پوری رکھنے کا ٹاسک بڑوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔ پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی دور کرنے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے اور ن لیگ کے ناراض ارکان پر بھی حکومت نے نظریں جما لی ہیں۔

پنجاب میں حکومت نے کسی بھی متوقع صورتحال سے بچنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے اور نمبر گیمز پوری رکھنے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔ نمبر گیم پوری رکھنے کا ٹاسک گورنر پنجاب چودھری سروراور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے سپرد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینئر صحافی مظہر عباس کے مطابق اس وقت پنجاب میں انہیں اپنے اتحادیوں سے زیادہ اپنی پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مسائل کا سامنا ہے،جسے وہ بخوبی محسوس کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اور عشایئے میں کی گئی ان کی یکے بعد دیگرے تقاریر میں انہوں نے پارٹی اور حکومت پر اپنی سخت گرفت کا پیغام دیا اور یہ کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔ لیکن وہ بخوبی جانتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ بات یہاں تک جا پہنچی ہے کہ وہ ایک آزاد ایم این اے کیساتھ ون ٹو ون ملاقات کر رہے ہیں۔

باقی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز کی کیا بات کی جائے۔ جب سے پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں اور متحدہ اپوزیشن نے ایک دوسرے کیخلاف مہم شروع کی ہے، سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

دونوں اطراف نے بجٹ پاس اور مسترد کرانے کیلئے اپنے ایم این ایز اور سینیٹرزکو 100فیصد حاضری یقینی بنانے کا کہا، حالانکہ بجٹ پاس ہونے کے 100فیصد چانس نظر آ رہے تھے، لیکن اگلے کچھ ہفتے اور مہینے دلچسپی سے خالی نہ ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store