کورونا لاک ڈاؤن میں 15 روز کے توسیع کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری، اہم خبر آگئی

کورونا لاک ڈاؤن فائل فوٹو کورونا لاک ڈاؤن

پنجاب بھر میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں پندرہ دن توسیع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں لاک ڈاون کے تحت جزوی پابندیاں اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت آج 30 جون کو ختم ہو رہی تھی، جس کو اب مزید بڑھا کر 15 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے گئے علاقوں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان ہاٹ سپاٹس میں کیسز کی صورتحال دیکھ کر متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر فیصلہ کریں گے اور اس بارے میں صوبائی حکام کو آگاہ کریں گے۔

سرکاری حکام کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال 30 جون کے بعد بھی بدستور بند رہیں گے۔

سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔

میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی، تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلانے کی اجازت ہو گی۔ گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔

اس نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور یہ 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

install suchtv android app on google app store