گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کرنے کا اعلان مگر کیوں؟ بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا

گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل فائل فوٹو گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل

پنجاب بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور اگلے مہینے سے نئے ڈیزائن کی نمبر پلیٹ کا اجراءشروع کر دیا جائے گا جس میں پلیٹ کا سائز اور فونٹ بڑا رکھا گیاہے ۔جس کی تصدیق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس جنوری 2019 سے اب تک محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوام سے 1200 روپے فی نمبر پلیٹ رجسٹریشن کے وقت وصول کر رہا تھا لیکن انہیں نئی نمبر پلیٹ نہیں دی جارہی تھی کہ ڈیزائن تبدیل کیا جارہا ہے اور اس مد میں 18 لاکھ افراد در بدر پھر رہے تھے اور انہیں نمبر پلیٹس نہیں دی جارہی تھیں۔

تاہم اب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اس کا ٹھیکہ ایک کمپنی کو دے دیاہے اور اگلے مہینے سے نئی نمبر پلیٹس ملنا شروع ہو جائیں گی۔ نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ سیف سٹی حکام کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد کیا گیاہے۔

سیف سٹی حکام نے اپنی درخوات میں کہا تھا کہ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور بسوں کی نمبر پلیٹس کا سائز بڑا کیا جائے تاکہ ان کو سی سی ٹی وی کیمرے میں ریڈ کرنے میں آسانی ہو، جسے مد نظر رکھتے ہوئے اب گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا سائز اور فونٹ بڑا رکھا گیاہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے گزشتہ چند دونوں میں کمی آنے کے بعد آج اچانک پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ مہلک وبا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 148 قیمتی جانوں کو نگل گئی ہے جبکہ مزید چار ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store