پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازم قرار

 قرآن مجید فائل فوٹو قرآن مجید

پنجاب کی جامعات میں ڈگری کے حصول کے لیے قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کی شرط لاگو کر دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑ ھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے جو کہ اسلامیات کے مضمون کےعلاوہ پڑھایا جائے گا۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کےساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store