راولپنڈی ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 مارکیٹیں اور دکانیں سیل

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 مارکیٹیں اور دکانیں سیل فائل فوٹو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 مارکیٹیں اور دکانیں سیل

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک جرمانہ بھی کیا گیا۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پنجاب میں کاروباری مراکز کو کھول دیا گیا تھا۔ تاہم حکومت کی جانب سےا یس او پیز جاری کئے گئے تھے۔ تاکہ معیشت کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں تباہی مچانے والی وبا کورونا سے بھی بچا جا سکے۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جاری سٹینڈرڈ آپرینٹنگ پروسیجرز کی خلاف ورزی پر 18 مارکیٹیوں اور دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ جبکہ دکانوں کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مارکیٹیں اور بازار کھلنے کے بعد سے لوگوں کا ایک ہجوم دیکھنے کو ملا جس کے باعث کراچی کے تجارتی مراکز سیل کر دیئے گئے۔

وکٹویہ مارکیٹ ، انٹرنیششنل مارکیٹ گل پلازہ ، ارحم شاپنگ سینٹر کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین نے تجارتی مراکز بند کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری قرار دے دیا ۔ جبکہ لاہور میں تجارتی مراکز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ شالم مارکیٹ میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تاجروں نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

بازاروں میں عوام کے رش کے حوالے سے میاں اسلم اقبال نے کہا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کی طرف واپس جا رہے ہیں، اگر تاجر برادری ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی تو میں میٹنگ میں جا کر کہہ دوں گا کہ سب کچھ بند کر دو۔ تاجروں نے بڑی زیادتی کی چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ۔

install suchtv android app on google app store