کورونا وائرس: پنجاب بھر میں یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی

پنجاب بھر میں یوم علی کے جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہے فائل فوٹو پنجاب بھر میں یوم علی کے جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہے

کوروناوائرس کے باعث پنجاب بھر میں شہادت مولا علی علیہ السلام کی مناسبت سے نکلنے والے جلوسوں پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

کورونا خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

رمضان المبارک کے دوران طے ہونے والی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق بارہ مئی کو این سی او سی کی میٹنگ میں جو ایس او پیز طے ہوئے اس پر عمل درآمد ہوگا۔

وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو رمضان المبارک کے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے کاپیاں بھجوادیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیس پوائنٹس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران اور رمضان کے آخری عشرے میں حکومتی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔ نو مئی لاک ڈاون سے متعلق جو فیصلہ کیا گیا تھا اس تناظر میں ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store