مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق لاہور کی احتساب عدالت میں پیش

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش فائل فو ٹو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کو پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں طلب کر رکھا تھا اور آج اس کیس کی سماعت ہوگی۔

گزشتہ سماعت پر مصروفیت کے باعث رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔ دوران سماعت چوہدری نواز ایڈووکیٹ کی وساطت سے خواجہ سعد رفیق نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جبکہ عدالت میں خواجہ سلمان رفیق نے اپنی حاضری مکمل کرائی۔

جج جواد الحسن نے سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی اور ۔بعد ازاں کارروائی مکمل ہونے پر پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کی تھی۔

خیال رہے کہ نیب نے 11 دسمبر2018 کو خواجہ برادران کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے الزام لگایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے ہیں اور ان کے نام 40 کنال اراضی موجود ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور عوام سے اربوں روپے بٹورے۔

ترجمان نیب نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کو پیراگون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خواجہ برادران کی گرفتاری درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان کیخلاف معقول شواہد پیش کرنیکی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ نے17مارچ2020 میں خواجہ برادران کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ نیب کوئی ایسی چیز بتائے جس سے ثابت ہو کہ خواجہ برادران کو ضمانت نہ دی جائے، نیب کے پاس اب بھی کوئی واضح شواہد موجود نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی ہے جبکہ نیب میں نیب، اہلیت یا دونوں کا فقدان نظر آتا ہے۔ عدالت نے خواجہ برادران کی ضمانت 30، 30 لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

install suchtv android app on google app store