محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس واقر تعداد میں موجود ہیں،  فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ فائل فوٹو محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس واقر تعداد میں موجود ہیں، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو کورونا وائرس کے بحران میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور پنجاب میں فوڈ چین کا تسلسل برقرار رکھنے کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں جبکہ حکومت ابھی تک 25 ہزار سے زائد افراد کو آئسولیٹ کرنے کے انتظامات کر چکی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دو دن پہلے منتقل کر دی گئی ہیں۔

کرونا کٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں جبکہ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کورونا کو روکا جا سکتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاط کریں اور اپنے گھروں میں رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 500 سے تجاوز کر گئی۔

install suchtv android app on google app store