رانا ثناءاللہ کا اپنے خلاف نیب کی تحقیقات چیلنچ کرنے کا فیصلہ

رانا ثنا نے نیب کی تحقیقات کو چیلنچ کرنے کا فیصلہ کرلیا فائل فوٹو رانا ثنا نے نیب کی تحقیقات کو چیلنچ کرنے کا فیصلہ کرلیا

صدر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے اپنے خلاف جاری قومی احتساب بیورو(نیب) کی تحقیقات کو چیلنچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور جلد ہی پٹیشن تیار کرکے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

انہوں نےانسداد منشیات عدالت کے حکم پر نیب کی تفتیش کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کریں گے۔

سابق صوبائی وزیر کا موقف ہے کہ انسداد منشیات اور نیب دونوں ادارے وفاق کے زیر سایہ ہیں، ایک ہی وقت میں دونوں ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں۔

نیب رانا ثناء اللہ کے اثاثوں سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے جبکہ انسداد منشیات عدالت نے بھی اثاثے منجمند کرنے کا حکم دے رکھا ہے، لیگی رہنما کے مطابق نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرکے انہیں شامل تفتیش کیا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے لیگی ممبر قومی اسمبلی کو اثاثہ جات فارم مکمل کر کہ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

نیب نے تحریری جواب طلب کیا ہے کہ جائیدادوں کو بنانے کے لیے پیسے کہاں سے آئے، کاروبار کیسے شروع کیا، کاوربار کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا، خاندان کے دیگر افراد کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا۔

انسداد منشیات فورس نے راناثنا اللہ کیخلاف 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے تاہم وہ مذکورہ کیس میں ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store