لاہور: پٹھان کالونی میں افغان شہریوں کے 600 خاندان آباد

 پٹھان کالونی میں افغان شہریوں کے 600 خاندان آباد ہیں فائل فوٹو پٹھان کالونی میں افغان شہریوں کے 600 خاندان آباد ہیں

لاہور میں مقیم افغان مہاجرین جہاں حصول زرق کے لئے محنت مزدوری کرتے ہیں وہیں ان میں سے کئی افغان باشندے ایسے ہیں جو جرائم پیشہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔

 نمائندہِ سچ ٹی وی زین نقوی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں تقریبا ساڑھے 9 ہزار رجسٹرڈ افغان باشندے مقیم ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کی تعداد تقریبا 7ہزار کے برابر ہے جو کسی خطرے سے کم نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہر میں افغان باشندوں کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں اور یہ مہاجر عام آبادی میں ہی رہائش پذیر ہے، شہر میں پٹھان کالونی میں تقریبا 40 سال سے قیام پذیر افغان شہری کہتے ہیں کہ وہ 1979ء میں جنگ کے وقت یہاں آئے تھے اور پھر یہیں کے ہوکررہ گئے۔

پٹھان کالونی میں اس وقت افغان شہریوں کے 500 سے 600 گھر ہیں اس کے علاوہ بھی شہر میں کیولری گراؤنڈ، اندرون لاہور، بادامی باغ ، راوی روڈ سے ملحقہ آبادیوں سمیت لنڈا بازار اور پیکو روڈ میں افغان شہری بستے ہیں۔ لاہور کے باسی کہتے ہیں کہ افغان باشندے مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں حکومت کو چاہئے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہری کو فوری رجسٹر کیا جائے۔

لاہور میں رہنے والے 70فیصد افغانی تو پسماندگی کی زندگی بسر کررہے ہیں اور روزانہ کی کمائی پر بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں لیکن 30 فیصد طبقہ ایسا ہے جو شہر میں کپڑے اور جوتوں کے کاروبار سے وابسطہ ہے۔

install suchtv android app on google app store