راناثنااللہ کے گرد قانون کا شکنجہ مزید تنگ، نیب بڑی تفصیلات مانگ لیں

رانا ثناءاللہ فائل فوٹو رانا ثناءاللہ

نیب لاہور نے اثاثہ جات انکوائری میں راناثنااللہ کو انیس فروری کو طلب کرلیا اور فیملی کی جائیدادوں کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نوٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری کا بھی پوچھا گیا ہے۔

منشیات کیس میں پھنسےن لیگ کے رہنما راناثنااللہ کےخلاف قانون کاشکنجہ مزید تنگ ہوگیا۔

نیب نے راناثنااللہ کو 19فروری کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کےروبرو پیش ہونے کا نوٹس بھیج دیا اور فیملی اراکین کی جائیدادوں کی تفصیلات لانے کی ہدایت کی ہے۔

جبکہ دو جنوری کو جمع کرائےگئے اثاثہ جات پرفارما سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے۔

نوٹس میں کہاگیا ہے راناثنااللہ تحریری وضاحت دیں کہ جائیدادوں کو بنانےکےلیے ذرائع آمدن کیاتھے؟ کاروبارکیسےشروع کیا،سرمایہ کہاں سےآیا؟ اور یہ بھی بتائیں کہ فیملی کےدیگراراکین کے اثاثے کتنے ہیں اوران میں کتنااضافہ ہوا؟

نیب کی جانب سے رانا سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ آپ نےفیملی اراکین کوتحائف کی صورت میں کیاکیادیا، وضاحت دیں، یہ بھی بتائیں جوتحائف دیے اس رقم کے ذرائع کیاتھا؟ اور جن کاروبار میں شراکت داری ہے اس کی بھی تفصیلات ساتھ لائیں۔

نیب نوٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری کا بھی پوچھا گیا ہے۔

یاد رہے عدالت نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی سپرداری اور ویڈیو فراہم کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا تھا رانا ثناءاللہ سمیت ملزمان پر 7 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یکم جولائی کو رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے سے حراست میں لیا تھا، رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

اے این ایف ذرائع نے بتایا تھا کہ رانا ثنا کی گاڑی کے ذریعہ منشیات اسمگلنگ کی انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

گرفتاری کے وقت رانا ثنا کے ساتھ گاڑی میں ان کی اہلیہ اور قریبی عزیز بھی تھا۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق ایک گرفتار اسمگلر نے دوران تفتیش رانا ثنا اللہ کی جانب سے منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا انکشاف کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کے منشیات فروشوں سے تعلقات اور منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ رقم کالعدم تنظیموں کو فراہم کرنے کے ثبوت ہیں، رانا ثنا اللہ کے منشیات فروشوں سے رابطوں سے متعلق 8 ماہ سے تفتیش کی جارہی تھی۔

گرفتار افراد نے انکشاف کیا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں میں منشیات اسمگل کی جاتی ہے، فیصل آباد ایئرپورٹ بھی منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

install suchtv android app on google app store