نیب لاہور نے شریف خاندان کے حوالے سے بڑی کاروائیاں کر ڈالی؟ لیگی اراکین میں تشویش پھل گئی

نیب لاہور فائل فوٹو نیب لاہور

قومی احتساب بیورو(نیب)نے لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے اور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔

شریف گروپ کے دفاتر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ہیں۔

نیب نے لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے ،نیب نے شریف گروپ کے 55 کے اور91 ایف دفتر پر چھاپہ مارااور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔

شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں55 کے سے آپریٹ ہوتی تھی ،55 کے سے متعلقہ ریکارڈغائب کیا جاچکا ہے۔

نیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہ شریف خاندان کے ماڈل ٹاﺅن دفاترپر چھاپے مارے گئے،عدالت سے اجازت کے بعد یہ چھاپہ مارا گیا،شریف فیملی کے دفاتر سے کمپیوٹرز،لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ ایک گھنٹہ قبل مارا۔

مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ 18 ماہ سے ایسے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دو افسران نے 6 گاڑیوں کیساتھ چھاپہ مارا، نیب قوم کو بتائے کہ دفتر سے کیا لے کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان آج جس نہج ہے وہ ایسے ڈراموں کی وجہ سے ہے۔

حکومت کو کسی قانون اورقواعد سے کوئی سروکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تماشوں سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store