حزب اختلاف کا اصل مسئلہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔۔۔ گورنر پنجاب کھل کر بول پڑے

گورنر پنجاب چوہدری سرور فائل فوٹو گورنر پنجاب چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتساب کے خوف سے حزب اختلاف ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں بلکہ ان کو اپنی ذات کی فکر ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، کرپشن کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے ہیں، آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی جیسے معاہدوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے، حکومت نے کامیاب پالیسی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ 75 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے، دنیا حکومتی کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید دو ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا، نئے انتخابی قوانین لانے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store