وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعطم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم مہنگائی اور امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے، وزیراعظم کو پنجاب میں گورننس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم شہریوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں بریفنگ دی جائے گی ، بعد ازاں وہ اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

install suchtv android app on google app store