قاتل ڈور نے لی ڈولفن اہلکار کی جان، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ڈولفن اہل کار جاں بحق ہو گیا ہے فائل فوٹو پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ڈولفن اہل کار جاں بحق ہو گیا ہے

پنجاب کے شہر لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ڈولفن اہل کار جاں بحق ہو گیا۔

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، قاتل ڈور نے ایک اور قیمتی جان نگل لی، نشتر کالونی میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ڈولفن فورسز کا اہل کار جاں بحق ہو گیا۔

اہل کار کی شناخت کانسٹیبل محمد صفدر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام کے مطابق اہل کار اپنی ڈیوٹی ختم کر کے نشتر کالونی رنگ روڈ پر گھر جا رہا تھا کہ قاتل ڈور کی زد میں آ گیا، پولیس اہل کار کی لاش ضابطے کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی، جاں بحق اہل کار کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ 17 نومبر 2019 کو بھی لاہور میں ایک قیمتی جان پتنگ بازی کی بھینٹ چڑھ گئی تھی، مغل پورہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا، ریسکیو کا کہنا تھا کہ 40 سالہ عامر موٹر سائیکل پر صدر بازار جا رہا تھا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

 

install suchtv android app on google app store