خون ہوا سفید، بھائی نے اپنی ہی بہنوں کو قتل کر دیا، دل سوز واقعے سے علاقے میں افسردگی کا سماں

بھائی نے اپنی دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا فائل فوٹو بھائی نے اپنی دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا

بھائی نے اپنی دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا، وجہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

قصور کے نواحی علاقے سرائے مغل تھانہ کی حدود میں بھائی نے بہنوں کی طرف سے کھانا نہ دینے پر طیش میں آ کر دونوں بہنوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے جب بہنوں سے کھانا مانگا تو کھانا نہ دینے کی بات پر تکرار ہوئی جس پر بھائی نے دونوں بہنوں پر بندوق طان لی اور دونوں کو پر گولیاں چلا دیں ،بہن مریم موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری بہن کو فوری طور پر پتوکی اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

ملزم کے خلاف باپ کی مدیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی میاں چنوں میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی اس وقت ناک کاٹ دی تھی جب اس نے چائے بنانے سے انکار کر دیا تھا۔ اسی طرح والد نے گول روٹی نہ بنانے پر 12 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا تھا۔ سنایا۔ تھانہ شاد باغ نے 2015ء میں گول روٹی نہ بنانے پر بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کے جرم میں خالد محمود کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر رکھا تھا۔

خالد محمود نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بیٹے سے مل کر لاش گھر سے دور چھپا دی تھی تاہم پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کے دوران دونوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ نے اپنی مدعیت میں خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا جبکہ بیٹے کو معاف کر دیا تھا۔بیٹے نے موقف اپنا یا تھاکہ اس نے ڈر کے مارے لاش کو ٹھکانے لگانے میں والد کی مدد کی تھی۔خیال رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا تھا جہاں گول روٹیاں نہ بنانے پر خاوند نے اپنی حاملہ بیوی کو گلہ گھونٹ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ 22 سالہ حاملہ ثمرن 22 جولائی کو اپنے خاوند کے ہاتھوں قتل ہوئی لیکن یہ واقعہ تب سامنے آیا جب ثمرن کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

install suchtv android app on google app store