رانا ثناء اللہ کیوں جج بنے ہوئے ہیں؟ فیاض الحسن کے دوٹوک بیان سے سیاسی میدان میں نئی بحث کا آغاز

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر سخت ردعمل دیا، ان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا ہے، لیکن وہ پہلے ہی جج بنے ہوئے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اپنے آپ کو سادو اور ولی بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ابھی تو باقاعدہ ٹرائل بھی شروع نہیں ہوا،فیصلہ آنے پر پتہ چل جائے گا کون حق پر ہے؟۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھاکہ رانا ثناءاللہ اپنے کیس میں خود ہی جج بنے بیٹھے ہیں۔ پولا گجر سے سانحہ ماڈل ٹاؤن تک قتل و غارت کے بیسیوں واقعات رانا ثناءاللہ کی نام نہاد شرافت کا منہ چڑا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے خلاف کھوکھلی بیان بازی سے احتساب کا عمل نہیں رکنے والا، نئے پاکستان میں قانون اور عدلیہ پوری آزادی سے کام کر رہے ہیں، سیاسی مخالفین کو عدلیہ کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنانا بزدار حکومت کا شیوہ نہیں اور ن لیگ نے جو بویا وہی کاٹ رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store