ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

نیب لاہور فائل فوٹو نیب لاہور

قومی احتساب بیورو لاہور نے چار سال کے دوران ایک سو اکیاون کرپٹ افراد سے پلی بارگین کے ذریعے اربوں روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے

قومی احتساب ادارہ لاہور نے گزشتہ 4 سالوں میں ہونے والی پلی بارگین کی رپورت جاری کر دی۔۔نیب لاہور کے مطابق 4 سال کے دوران 151 کرپٹ افراد سے پلی بارگین کے زریعے اربوں روپوں کی ریکوری کی۔۔رپورٹ کے مطابق نیب نے چار سال کے دوران 4 ارب 10 کروڑ 85 لاکھ 15 ہزار 290 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2016 میں 27 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 309 روپے واپس قومی خزانے میں جمع کروائے۔

2017 میں 1 ارب 22 کروڑ 3 لاکھ 59 ہزار 103 روپے لےکر قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔۔2018 میں نیب لاہور نے 2 ارب 43 کروڑ 37 لاکھ 1 ہزار 268 روپے قومی خزانےکو سہارا دیا گیا۔۔2019 کے پہلے چار ماہ میں نیب کی مدد کی بدولت۔18 کروڑ 23 لاکھ 18 ہزار 610 روپے کا قومی خزانے میں اضافہ کیا گیا ۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق پلی بارگین کرنے والے 151افراد میں شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے دست راز بھی شامل ہیں۔

اکرام نوید نے 2018 میں نیب کو 36 کروڑ 72 لاکھ 63 ہزار 809 روپے جمع کروائے 2017 مین ماڈل ہاوسنگ سوسائٹی کے فرحان چیمہ سے 47 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار 366 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے فیض الرحمن سے 2017 میں نیب نے 36 کروڑ 17 لاکھ 85 ہزار 454 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے

 

install suchtv android app on google app store