لاہور شہر میں آٹے کا بحران برقرار، شہری پریشان

لاہور شہر میں آٹے کا بحران برقرار، شہری پریشان فا ئل فوٹو لاہور شہر میں آٹے کا بحران برقرار، شہری پریشان

لاہور شہر میں آٹے کا بحران برقرار، چکی کا آٹا 70 روپے کلو میں فروخت۔

بیشتر مارکیٹوں اور بازاروں میں سےآٹاغائب، لاہور میں آٹے کے بحران کا مسئلہ ابھی تک حل نہ ہوسکا۔

عوام آٹے کی تلاش میں سرگرداں پھررہے ہیں، کہیں آٹا دستیاب ہی نہیں تو کہیں مل بھی رہا ہے تو اتنا مہنگا ہے کہ شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے۔

شہریوں نے آٹے کے بحران سے پریشان ہو کر حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی ضرورت سے انتہائی کم آٹا دیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اس مسئلے کا جلد از جلد حل کیا جائے، چکیوں پر آٹا ابھی بھی ساٹھ سے ستر روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔

ادھر چکی مالکان کہتے ہیں حکومت ان کو گندم فراہم نہیں کر رہی اسی لیے وہ پینتالیس روپے فی کلو میں آٹا فروخت نہیں کرسکتے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ چکی کا معیاری آٹا خریدنے کے لیے خوار ہو رہے ہیں حکومت نے انہیں منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، عوام کوکوئی ریلف نہیں دیا جارہا۔کیونکہ بیشتر چکیاں بند ہیں،اسی حوالےسے تفصیلات احمد کمال سے جانتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store