کروڑوں کا فائدہ، وہ کیسے۔۔۔؟

کروڑوں کا فائدہ، وہ کیسے۔۔۔؟ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ابتدائی مرحلے میں نیلامی سے پچاس کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام سرکاری محکموں، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو قواعد و ضوابط کے مطابق سامان کو نیلام کرنے کیلئے ہدایات کردی ہے۔

جبکہ چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو بھی اس ضمن میں ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں کروڑوں روپے جمع کروائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدام سے ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے پچاس کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں پچیس اور سرکاری محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے بھی کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کا عمل مزید تیز کیا جائے جبکہ سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store