سیاست چھوڑ دونگا،مگر کب؟ شیخ رشید نےسب بتا دیا

سیاست چھوڑ دونگا،مگر کب؟ شیخ رشید نےسب بتا دیا فائل فوٹو سیاست چھوڑ دونگا،مگر کب؟ شیخ رشید نےسب بتا دیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2020نہیں،2021میں مسائل حل ہوں گے، حکومت کو نہیں شریفوں اور زرداریوں کو خطرہ ہے،شوگر مافیا بہت بڑا ہے، جس میں کئی لوگ ہیں،عمران خان مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے،ناراض اتحادی بھی راضی ہوجائیں گے،ان کاکہناتھا کہ سیاست میں ہلکی پھلکی ناراضی چلتی رہتی ہے،چوروں ڈاکووَں نے ملک کو بری طرح نوچا،وزیر ریلوے نے کہا کہ خزانہ خالی تھا اس لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا،آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننا مجبوری تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2020نہیں،2021میں مسائل حل ہوں گے،عمران خان نے شریف آدمی کو کے پی اور پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا،آج عمران خان لاہور جارہے ہیں اچھی خبریں آئیں گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام نے سچ کا ساتھ دیا،راولپنڈی والوں سے جتنے وعدے کیے تھے سب پورے کردیے،لئی ایکسپریس راولپنڈی کا واحد حل ہے،اپنے چار منصوبے مکمل کرکے جلسہ کرکے سیاست چھوڑ دوں گا،وفاقی وزیر شیخ رشیدنے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ای سی سی اور کابینہ اجلاس میں آٹے کی برآمد کی سخت مخالفت کی۔

install suchtv android app on google app store