وزیراعظم نے ڈیوس میں کتنا خرچہ کیا اور کس نے ہی بوجھ اٹھائے؟ نئی بحث چھیڑ گئی

وزیراعظم نے ڈیوس میں کتنا خرچہ کیا اور کس نے ہی بوجھ اٹھائے؟ نئی بحث چھیڑ گئی فائل فوٹو وزیراعظم نے ڈیوس میں کتنا خرچہ کیا اور کس نے ہی بوجھ اٹھائے؟ نئی بحث چھیڑ گئی

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے ڈیووس کے دورے پر صرف 68 ہزار ڈالرخرچ کیے۔

خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں 21 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی اور اس دوران فورم کے مرکزی اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف سیشنز میں بھی گفتگو کی۔

ڈیووس میں ناشتے کی میز پر گفتگو کے دوران عمران خان نے بتایا کہ ان کے ڈیووس کے دورے کے اخراجات اکرام سہگل، عمران چوہدری اور کچھ دیگر دوستوں نے اٹھائے جس پر بعض حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اب فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں نے ٹیکس کے پیسوں پر دورے کیے، شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں ڈیووس کے دورے پر پانچ لاکھ 61 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 2017 میں نواز شریف نے ڈیووس دورے پر 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ کیے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈیووس دورے پر صرف 68 ہزار ڈالرخرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ 2012 میں آصف زرداری نے دورہ نیویارک پر 13 لاکھ 10 ہزار ڈالرز خرچ کیے جبکہ عمران خان نے 2019 میں صرف 67 ہزار ڈالرز میں امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے دوران لبنان کے سابق وزیر خارجہ کو اس وقت ہزیمت اٹھانا پڑی جب انہوں نے یہ بتایا کہ ان کے دورہ ڈیووس کیلئے رقم کسی اور نے دی تھی۔

جبران باصل کے اس جواب کے بعد صورتحال ان کیلئے مزید پریشان کن ہوگئی جب نیدرلینڈز کی وزیر نے کہا کہ انہیں تو حکومت میں ہوتے ہوئے ایسی دوستیوں کی اجازت ہی نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ عام طور پر عوامی عہدہ رکھنے والے شخص سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دوستوں سے تحائف اور مالی فوائد حاصل نہ کرے کیوں کہ ایسا کرنے کی صورت میں اسے بھی دوستی نبھاتے ہوئے ان کے مفادات کا خیال رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store