پنجاب کی سیاست میں ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟ وزیراعظم پاکستان کا اتوار کو دورہِ لاہور

وزیراعظم پاکستان عمران خان اتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے فائل فوٹو وزیراعظم پاکستان عمران خان اتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم پاکستان عمران خان اتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے۔ دورے میں مختلف اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان جب اتوار کے دن لاہور کا دورہ کریں گے تو وہ اس میں گورنر چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ لاہور میں اہم حکومتی و انتظامی افسران سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ڈیوس سے واپسی پر لاہور کا دورہ ایک ایسے موقع پر کرنے جارہے ہیں کہ جب ق لیگ سمیت دیگر متعدد اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی سے بڑی حد تک ناراض ہیں۔

مزید پڑھیں:ناراض اراکین اب بن گئے وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ کا مرکز، ایجنڈا تیار۔۔۔ اندرونی کہانی آگئی

اس ناراضگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 اراکین نے بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا علیحدہ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی پر مشتمل ناراض اراکین کے متعلق ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں بھی شائع ہوچکی ہیں کہ ان کی پشت پناہی خود وزیراعلیٰ عثمان بزدار کررہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store