وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بڑی مشکل میں۔۔۔استعفے کیلئے قرارداد، پی ٹی آئی کیلئے بری خبر

وزیراعلیٰ عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفے کے لیے قرار داد جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کی قرار داد جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں بیان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سرپرستی میں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے لہذا وہ فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ایک بھی میگا پروجیکٹس شروع نہ ہونے کے باوجود 300 فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے، پہلے جو فائل ایک ہزار میں نکلتی تھی اب وہی فائل پانچ سے 10 ہزار روپے میں نکل رہی ہے، یہاں تک کہ نئے پاکستان میں ایس ایچ او اور پٹواری کے ریٹ 25 سے 30 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کی قلعی کھول دی ہے، رپورٹ سے معلوم ہو گیا کہ 10 سال بعد پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store